پاک افغان معاہدے میں بارڈرز کھولنے اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی پر اتفاق ہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ایک جامع جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دشمنی کا خاتمہ، دہشتگردی کی روک تھام اور علاقائی امن کا فروغ ہے۔

الجزیرہ عربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مذاکرات کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ معاہدہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے طویل اور پیچیدہ مذاکرات کے بعد بالآخر صبح کے وقت طے پایا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پاک افغان تعلقات کو صرف اپنے کاروبار کے تناظر میں نہ دیکھے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیرِ دفاع کے مطابق پاکستان اور افغانستان دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشتگردی ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس نے دونوں ممالک کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ پاکستان میں ہزاروں افراد دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ معاہدے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر اثرات کو روکنا ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ قطر اور ترکیہ نہ صرف اس معاہدے کے ضامن ہیں بلکہ اس کے نفاذ اور نگرانی کا عمل بھی جاری رکھیں گے۔ فالو اپ اجلاس اگلے ہفتے استنبول میں ہوگا جہاں عمل درآمد کے طریقہ کار، تکنیکی معاملات اور امن کے مستقل فریم ورک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ دونوں ممالک نے بند سرحدی گزرگاہوں کو دوبارہ کھولنے، تجارتی سرگرمیوں اور ٹرانزٹ روٹس کی بحالی پر بھی اتفاق کیا ہے۔ پاکستان نے مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیا تاکہ دہشت گرد عناصر کی دراندازی روکی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دستاویزی افغان مہاجرین کو پاکستان میں رہنے کی اجازت ہوگی، تاہم غیر رجسٹرڈ افراد کی واپسی ایک باقاعدہ اور مشترکہ طریقہ کار کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

وزیرِ دفاع نے تصدیق کی کہ جنگ بندی کے بعد سرحدی صورتحال معمول پر آ چکی ہے، تشدد میں واضح کمی آئی ہے اور اب کسی علاقے میں منظم دہشت گرد پناہ گاہ موجود نہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اصل کامیابی اس معاہدے کے مکمل نفاذ سے مشروط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ رات دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں سیز فائر پر اتفاق ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں موبائل فون اسمبلنگ میں 102 فیصد اضافہ، حقیقی صنعتی ترقی کی علامت ہے؟

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

ویڈیو

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں