وزیراعظم کے مشیر اور سینیئر ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں ملے گی۔
فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو 40 سال سے فتنہ اور دہشتگردی پھیلا رہے تھے ان کا بھی پچھلے دنوں ناطقہ بند کر دیا، ان کو بھی سبق سیکھا دیا کہ تمہارے ملک سے پاکستان میں دہشتگرد داخل نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، قطر اور ترکیہ کے مشکور ہیں، خواجہ آصف
ان کا کہنا تھا کہ اگر تم نے دہشتگردی روکنے کا انتظام نہیں کیا تو تمہاری ٹھکائی ایسے ہی ہوگی جس طرح ایک رات میں ہوئی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ افغانستان کو بتا دیا ہے کہ یہ ایک رات سو راتوں کے برابر بھی ہوسکتی ہے، ہم اپنے جوانوں اور افسروں کے جنازے روز روز نہیں اٹھاسکتے۔














