سینٹورس مال کے رہائشی ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مال سینٹورس کے رہائشی ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے 15 پر کال کرکے واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد مارگلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ متاثرہ خاتون کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی افسران موقع پر پہنچ گئے، اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، جس کے بعد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

دریں اثنا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جس میں فیصل جلال اور سید حفیظ اللہ کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، انکار کرنے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

خاتون نے خود کو بچانے کے لیے خود کو کمرے میں بند کیا تو ملزمان کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مسلسل تشدد کرتے رہے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان قانونی کارروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحات کے بعد معطلیاں، تحقیقات اور پھر خاموشی؛ سانحہ پمز نے خامیاں بے نقاب کردیں

موڈیز کے ہاں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، ملک کو کیا معاشی فوائد حاصل ہوں گے؟

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا، ماہر

پیپلز پارٹی آئندہ ماہ بہاولپور اور ہزارہ کو صوبے بنانے کی آئینی ترمیم لائے گی، سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

ویڈیو

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا، ماہر

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ