اب معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے، عظمیٰ بخاری کا حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے حسن مرتضیٰ کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے، جن کے کنٹرول میں ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سوال اٹھایا کہ کیا حسن مرتضیٰ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اپنے گھر پر توجہ دے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی جلد ختم ہو جائےگی، خواجہ آصف

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کے بیان کو خود دیکھے گی یا ہم جواب دیں؟

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پنجاب سے ہارے ہوئے کچھ لوگوں کو ان کی جماعت اقتدار میں بیٹھی اچھی نہیں لگ رہی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر حسن مرتضیٰ نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی انتقام نہیں لیتی بلکہ چیزوں کو بہتر کرنے کے لیے مہلت دیتی ہے۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اُن کی مبینہ بدتمیزی کے معاملے پر معافی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے؟

حسن مرتضیٰ نے جواب دیا کہ بدتمیزی تو بہت چھوٹی چیز ہے، شاید یہ ان کے لاشعور میں ہے، ہم اسے محسوس بھی نہیں کرتے، پیپلز پارٹی انتقام نہیں لیتی، چیزوں کو بہتر کرنے کے لیے مہلت دیتی ہے۔

حسن مرتضیٰ نے مزید کہاکہ سارا نظام ایک لمحے میں ڈی ریل کیا جاسکتا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے جلدی بازی کے بجائے مزید بہتری کی کوشش کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان لفظی گولہ باری کا اعلیٰ قیادت نے نوٹس لیتے ہوئے بیان بازی پر پابندی لگا دی تھی، تاہم حسن مرتضیٰ اور عظمیٰ بخاری نے آج نیا محاذ کھول دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ