آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل اور ایک پاکستانی مداح کے درمیان دلچسپ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی مداح شبھمن گل سے ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھتا ہے، اور جب انڈین کپتان ان سے مصافحہ کرتے ہیں تو پاکستانی مداح ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگاتا ہے۔
اس نعرے پر شبھمن گل ابتدا میں حیرت کا اظہار کرتے ہیں مگر پھر وہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی، جہاں پاکستانی صارفین اس لمحے سے لطف اندوز ہوئے وہیں بھارتی صارفین اس پر تنقید کرت نظر آتے ہیں۔
A Pakistani fan met Shubman Gill in Adelaide and said, "Pakistan Zindabad." pic.twitter.com/sfoqpeLOi0
— Sheri. (@CallMeSheri1_) October 22, 2025
کئی پاکستانی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ 6-0 بھی بول دیتے۔ جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ بھارتی لوگ اس پر کیسے ردعمل دیں گے؟ میں نے سنا تھا کہ وہ بھارتی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے طور پر مصافحے سے گریز کر رہے ہیں، لیکن انڈین کپتان کا رویہ کچھ اور ہی ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر برتری حاصل کر رکھی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ آج کو کھیلا جا رہا ہے۔














