وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ’روشن معیشت بجلی پیکیج‘، صنعت و زراعت کے لیے 3 سالہ رعایتی منصوبے کا اعلان

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی صنعت اور زراعت کی ترقی کے لیے ’روشن معیشت بجلی پیکیج‘ کا اعلان کردیا ہے۔ یہ تاریخی اقدام ملک کی معیشت کو توانائی کے ذریعے مستحکم کرنے کی سمت ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے صنعتی و زرعی ماہرین اور کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات میں پیکیج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک مؤثر رہے گی، جس کے تحت صنعتوں اور کسانوں کو رعایتی نرخوں پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔

پیکیج کی تفصیلات

صنعتی شعبے کو پہلے 34 روپے فی یونٹ میں ملنے والی بجلی اب کم نرخ پر دستیاب ہوگی۔
زرعی شعبے کو بھی 38 روپے فی یونٹ سے کم قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔
آئندہ 3 سال تک پورے سال کے دوران صنعت اور زراعت دونوں شعبوں کو بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے حساب سے دی جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ اس پیکیج کا مالی بوجھ نہ تو گھریلو صارفین پر ڈالا جائے گا اور نہ ہی کسی دوسرے شعبے پر۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت

معاشی استحکام کی مثبت سمت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی اور روزگار کے فروغ کے لیے صنعت و زراعت کی مضبوطی ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صنعتوں اور کسانوں کی علاقائی مسابقت بڑھانے اور کاروباری سہولیات میں اضافے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم کے مطابق گزشتہ برس موسمِ سرما میں جاری پیکیج کے تحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگا واٹ اضافی بجلی استعمال کی، جس کے نتیجے میں برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ یہ سفر معاشی بحران سے استحکام تک کا ضرور مشکل تھا، مگر ہماری معاشی ٹیم اور کاروباری طبقے کی محنت سے ممکن ہوا۔ صنعت و زراعت کے استحکام سے ہی ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات ملے گی۔

مزید پڑھیں: چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت

ان کا کہنا تھا کہ بہتر پالیسیوں کے باعث معاشی اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں، لیکن ابھی مزید محنت درکار ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب کے تعاون سے ہم جلد پاکستان کی معاشی خودمختاری کا ہدف حاصل کر لیں گے۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ بجلی سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی اس پیکیج کی تیاری میں خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ ان کی کوششوں سے یہ پیکیج قومی ترقی اور عوامی فلاح کا سنگِ میل ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر مملکت اور وزیراعظم کا دہشتگردوں و سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

افغانی پاکستان کے غدار، فوری نکالا جائے، اسلام آباد حملے کے زخمیوں کا ردعمل

نیب اور این سی اے کا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی، خواجہ آصف

ویڈیو

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟

چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کالم / تجزیہ

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ

کتابوں کا سحر اور نثار عزیز بٹ

ہمارے انورؔ مسعود