امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کی معروف شخصیت اور بائنینس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو معافی دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون نے صدر ٹرمپ کی طرف سے معافی قبول کرنے سے انکار کیوں کیا؟
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرو لائن لیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مسٹر ژاؤ کو معاف کردیا ہے۔
President Trump pardoned convicted Binance founder Changpeng Zhao, a White House official said https://t.co/FNSLT67ElV
— Reuters (@Reuters) October 23, 2025
چانگ پینگ ژاؤ کو بائیڈن انتظامیہ نے کرپٹو کرنسی کے خلاف اپنی جنگ کے دوران مقدمے کا نشانہ بنایا تھا۔
بائنینس نے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
چانگ پینگ ژاؤ نے، جو کرپٹو کرنسی کی دنیا کی سب سے بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں، گزشتہ سال بائنینس کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں:مجھے تم پسند نہیں ہو، شاید کبھی نہیں ہو گے! ٹرمپ کا آسٹریلوی سفیر کو دو ٹوک جواب
اس وقت کمپنی نے امریکی حکومت کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر کے تصفیے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ یہ تصفیہ کمپنی کے مبینہ مالیاتی بے ضابطگیوں کی کئی سالہ تحقیقات کے بعد ہوا تھا۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے ژاؤ کو معافی دینے کے بعد اب ان کے دوبارہ بائنینس میں واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، وہ اپنی 4 ماہ کی قید کی سزا پہلے ہی کاٹ چکے ہیں۔
یہ معافی وائٹ کالر جرائم میں سزا پانے والے متعدد کاروباری شخصیات کو دی جانے والی معافیوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر کا بیان آگیا، معافی مانگنے سے انکار
اس سال کے آغاز میں صدر ٹرمپ نے کرپٹو ایکسچینج بِٹ میکس کے بانیوں کو بھی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کے مقدمے میں معاف کیا تھا۔
جب کہ الیکٹرک ٹرک کمپنی نِکولا کے بانی کو فراڈ کے مقدمے میں اور اوزی میڈیا کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی سزا کو معاف یا کم کردیا تھا۔














