سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، خاص طور پر عالمی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنا ایک بڑا سنگ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نے فواد چوہدری کو احمق کیوں کہا؟
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں یہ ایک خواب تھا کہ امریکا سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں ہمارے ساتھ کھڑی ہوں، آج سعودی عرب اور ایران دونوں پاکستان کے قریب ہیں، امریکا بھی ساتھ ہے اور چین بھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک محاذ پر نمایاں کامیابی حاصل کی، امریکا نے پاکستان کی حمایت اور تعریف کی جبکہ سعودی عرب نے بھی پاکستان کی خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی یہ سفارتی کامیابیاں پی ٹی آئی کے لیے نقصان دہ ہیں کیونکہ حکومت کو عالمی حمایت ملنے سے پارٹی کو سیاسی نقصان پہنچتا ہے۔
فواد چوہدری نے ملک میں استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے گزشتہ روز ذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنے والا پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل ہے، فواد چوہدری کی سلمان اکرم راجا پر تنقید
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی 2021 میں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں لگائی گئی تھی۔
آخر میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے اور ان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سیاسی انتقام کی مثال ہے۔














