صدرِ آصف زرداری کا ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین

جمعہ 24 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر تحسین کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک

صدرِ مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن عزمِ استحکام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن ملک میں دیرپا امن کے قیام کے لیے انتہائی اہم ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے واضح کیا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد پاکستان کے امن اور استحکام کے دشمن ہیں، تاہم پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: حملہ آوروں کیخلاف آپریشن مکمل، 5 دہشتگرد ہلاک، شہید پولیس اہلکاروں کو صدر مملکت کا خراج تحسین

انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کے امن و استحکام کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ صدرِ مملکت نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ٹانک میں بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی مہمند میں کامیاب کارروائی، فتنہ الخوارج کے تقریباً 50 دہشتگرد ہلاک

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی