غزہ میں ہلاک شدہ یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، مارکو روبیو

ہفتہ 25 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں موجود تمام ہلاک شدہ یرغمالیوں کی لاشیں واپس اسرائیل لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

اپنے دورہ اسرائیل کے دوران یرغمال بنائے گئے 2 امریکی نژاد اسرائیلی شہریوں کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد روبیو نے کہا کہ ہم حماس کی قید میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کو نہیں بھولیں گے اور ان کی باقیات کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کئی ممالک غزہ فورس میں شامل ہونے کو تیار، مگر اسرائیل کی منظوری لازمی، مارکو روبیو

انہوں نے کہا کہ امریکی شہری ایتائے چین اور اومر نیوٹرا کے خاندانوں سے ملاقات کر کے ان کے دکھ کو محسوس کیا، اور وعدہ کیا کہ تمام یرغمالیوں کے اجساد واپس لائے جائیں گے۔

ہوسٹیجز اینڈ مسنگ فیملیز فورم نے امریکی وزیرِ خارجہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 13 یرغمالیوں کی لاشیں اب بھی غزہ میں ہیں، چین، جو اسرائیلی فوج میں 19 سال کی عمر میں خدمات انجام دے رہا تھا، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں ہلاک ہوا اور اس کی لاش غزہ لے جائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 93 فلسطینی شہید

اسی طرح نیوٹرا، 21 سالہ امریکی نژاد اسرائیلی رضاکار فوجی بھی اسی روز ہلاک ہوا۔

امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت تمام 20 زندہ یرغمالیوں کو فلسطینی گروپوں نے رہا کردیا ہے، جب کہ 15 ہلاک شدہ یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل واپس پہنچ چکی ہیں۔

تاہم 13 دیگر یرغمالیوں کی لاشیں اب بھی غزہ میں موجود ہیں، اس معاہدے کے تحت اسرائیل نے تقریباً 2 ہزار قیدی اور درجنوں فلسطینیوں کی لاشیں بھی واپس کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں بھوک کا بحران بدستور سنگین، جنگ بندی کے باوجود انسانی المیہ برقرار

جنگ بندی کے باوجود اتوار کے روز اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملے کیے جن میں درجنوں فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حملے اس وقت کیے گئے جب اس کے دستوں پر حملہ ہوا جس میں دو فوجی مارے گئے۔ بعد ازاں اسرائیل نے جنگ بندی پر دوبارہ عملدرآمد کی تصدیق کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد

میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ

نئی دہلی بم دھماکا خود کش تھا، بھارتی حکام کا بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں