ممکن ہے صدارتی انتخابات پھر سے لڑوں، سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی سابق نائب صدر کملا ہیرس نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایک بار پھر وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں شامل ہو سکتی ہیں۔

بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ہیرس نے کہا، میں ابھی ختم نہیں ہوئی، اور ممکن ہے کہ ایک دن صدر بنوں۔ یہ ان کا اب تک کا سب سے واضح اشارہ ہے کہ وہ مستقبل میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے پر غور کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کا کملا ہیرس اور ہیلری کلنٹن سے سیکیورٹی کلیئرنس واپس لینے کا اعلان

کملا ہیرس نے 2024 کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کھائی تھی، جب صدر جو بائیڈن نے انتخابی مہم سے صرف 107 دن قبل دستبردار ہو کر ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ اپنی کتاب 107 ڈیز میں ہیرس نے بائیڈن کے فیصلے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ نظام کو اندر سے بدلنا ممکن نہیں۔

انٹرویو میں ہیرس نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی بھانجیاں اپنی زندگی میں ایک خاتون صدر ضرور دیکھیں، اور جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود ہو سکتی ہیں، تو انہوں نے مسکرا کر جواب دیا، ممکن ہے۔

انہوں نے سابق صدر ٹرمپ کو آمریت پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کے بارے میں کیے گئے خدشات سچ ثابت ہوئے ہیں۔ ہیرس نے کیلیفورنیا کی گورنری کے 2026 کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان بھی دہرایا، تاہم کہا کہ عوامی خدمت کا ان کا سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ