امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع (پینٹاگون) کو ہدایت دی ہے کہ وہ دیگر ایٹمی طاقتوں کے برابر اپنی ایٹمی تجربات کی سرگرمیاں فوراً بحال کرے۔
یہ اعلان انہوں نے جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست فائٹرہیں، صدر ٹرمپ کا سیول میں خطاب
رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ دیگر ممالک کے ایٹمی تجرباتی پروگراموں کے باعث میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہمارے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات مساوی بنیاد پر شروع کرے، اور یہ عمل فوراً شروع کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین کافی پیچھے ہے، تاہم اگلے 5 سال میں وہ بھی قریب پہنچ جائے گا۔
Trump wants to go back to nuclear missile testing “immediately.”
He is a f’ing madman!
“I have instructed the Department of War to start testing our Nuclear Weapons on an equal basis. That process will begin immediately.” #Trump #NuclearWeapons #TrumpIsUnfitForOffice pic.twitter.com/G7u9AMDxIC
— AC (@ACinPhilly) October 30, 2025
اس بیان سے ایک روز قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا تھا کہ روس نے پوسیڈن (Poseidon) نامی ایٹمی توانائی سے چلنے والے سپر ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ہتھیار ساحلی علاقوں میں تباہ کن شعاعی سمندری لہریں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑ سکتے ہیں؟
پیوٹن نے رواں ماہ 21 اکتوبر کو بوریویستنک (Burevestnik) نامی نیا ایٹمی کروز میزائل بھی آزمایا تھا، جبکہ 22 اکتوبر کو روس نے ایٹمی لانچ مشقیں بھی کی تھیں۔
امریکا نے آخری بار 1992 میں ایٹمی ہتھیار کا تجربہ کیا تھا۔ ایٹمی تجربات سے نہ صرف نئے ہتھیاروں کی کارکردگی جانچی جاتی ہے بلکہ یہ بھی معلوم کیا جاتا ہے کہ پرانے ذخیرے میں موجود ہتھیار اب بھی مؤثر ہیں یا نہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر امریکا نے دوبارہ تجربات شروع کیے تو اسے روس اور چین دونوں جانب ایک واضح اسٹریٹیجک پیغام کے طور پر دیکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ امریکا نے پہلی بار جولائی 1945 میں نیو میکسیکو کے علاقے ’آلاموگوردو‘ میں 20 کلوٹن ایٹمی بم کا تجربہ کیا تھا، جس کے کچھ ہفتوں بعد جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی حملے کیے گئے تھے جن کے نتیجے میں دوسری جنگِ عظیم کا خاتمہ ہوا۔














