ٹریننگ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے نوجوان کرکٹر کی موت

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن کی موت ہوگئی۔

17 سالہ بین آسٹن اپنے میلبرن کے فرنٹری گلّی کرکٹ کلب میں نیٹس کی تربیت کے دوران ایک ساتھی کھلاڑی کی گیند لگنے سے زخمی ہوا۔ ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ کےمطابق بین آسٹن نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا لیکن اس کا سٹم گارڈ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں: بولر بولنگ کے دوران ہارٹ اٹیک کے سبب چل بسا

 بین کے والد، جیس آسٹن نے کہا کہ خاندان ’بالکل تباہ‘ ہو گیا ہے اور ’ہمارے خوبصورت بین‘ کی موت سے بہت افسردہ ہیں۔ کرکٹ وکٹوریا نے بھی یہی جذبات ظاہر کیے، اور کہا کہ پورے ملک کی کرکٹ کمیونٹی اس نوجوان کھلاڑی کے انتقال پر سوگ منائے گی۔ دوستوں، ساتھی کھلاڑیوں، اور مقامی کلبوں کی طرف سے  بین آسٹن کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ بین نے اپنے اردگرد کے لوگوں پر کس قدر اثر ڈالا۔

کرکٹ وکٹوریا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک کمینز نے ایک دہائی قبل فلپ ہیوز کے ساتھ پیش آنے والے مشابہہ حادثے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل وہی حادثہ جو فلپ ہیوز کے ساتھ 10 سال پہلے ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے