ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید ترین نظام فعال کر دیا گیا

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جدید ترین فیشل ریکوگنیشن (چہرے کی شناخت کا) نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد ملتان چوتھا ائیر پورٹ ہے جہاں یہ ںظام نصب کیا گیا ہے۔

ترجمان سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن سسٹم (JICS) نے ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کو ملتان ایئرپورٹ پر تربیت فراہم کی۔ یہ نظام بارڈر مینجمنٹ ایجنسیوں کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا بارڈر مینیجمنٹ ایجنسیز اس نظام کی مدد سے غیر قانونی بین الاقوامی نقل و حرکت کو روک سکیں گی، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور جاپانی حکومت کے مابین ملکی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی نظام میں مسلسل بہتری کے لیے تعاون جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

پاکستان میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں