قلات میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، بھارتی سرپرست یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یکم نومبر 2025 کی شب سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی ایجنسی کی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندستان‘ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

مزید پڑھیں: سہیل وڑائچ کے کالم پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت میں کیا پیغام موجود ہے؟

مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ یہ دہشتگرد ملک میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

علاقے میں کلئیرنس اور تطہیری کارروائیاں جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے فیڈرل ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت، ملک سے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور یہ انسدادِ دہشتگردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

صدر اور وزیرِ اعظم کا قلات آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، بھارتی سرپرست یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

صدرِ مملکت نے بھارتی پشت پناہی یافتہ 4 دہشتگردوں کے خاتمے کو قومی سلامتی کے لیے اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے آپریشن عزمِ استحکام کے تسلسل کو وطن کے دفاع کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم