قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج، کیا 27ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی؟

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔

اجلاس طلب کیے جانے پر کہا جا رہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ اس اجلاس 27ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے تاہم جاری کیے گئے ایجنڈے میں کسی بھی مجوزہ آئینی ترمیم کا ذکر نہیں ہے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اور مختلف بلز پیش کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار کی تجویز

ایجنڈے کے مطابق تلاوت قرآن پاک کے بعد ایجنڈا آئٹم نمبر 1 کے تحت وقفہ سوالات ہو گا، جس میں ارکان قومی اسمبلی مختلف وزارتوں سے متعلق سوالات کریں گے جن کے جوابات متعلقہ وزرا دیں گے۔

سوالات کے بعد توجہ دلاؤ نوٹسز کا آغاز ہو گا جس میں  شازیہ مری، ملک آفتاب احمد اور دیگر ارکان کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

ان نوٹسز میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کارکردگی اور مسافروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بنانے پر اتفاق

سینیٹر محسن رضا نقوی کی جانب سے عوامی اہمیت کے مسئلے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

خورشید احمد شاہ بھی اپنے نوٹس کے ذریعے بجلی کے بڑھتے نرخوں کے اثرات پر حکومت کی توجہ مبذول کرائیں گے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں بہتری سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کے 19ویں اجلاس کی حاضری رپورٹ جاری، 25 فیصد ارکان نے کسی نشست میں شرکت نہیں کی: فافن

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر ڈوگر بھی اپنی توجہ دلاؤ تحریک کے ذریعے حکومتی پالیسیوں پر سوال اٹھائیں گے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس کی جائیں گی، سید حفیظ الدین احمد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار پر اپنی رپورٹ پیش کریں گے، جو صنعتی ترقی اور نئی پالیسی تجاویز سے متعلق ہوگی۔

ڈاکٹر خرم شہزاد نواز اور سید مصطفیٰ محمود کی زیرِ صدارت کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی، جن میں وزارتِ تعلیم، وزارتِ داخلہ اور وزارتِ تجارت سے متعلق سفارشات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

اس کے علاوہ محترمہ شاہدہ رحمانی کی کمیٹی کی رپورٹ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جو سماجی بہبود اور خواتین کے حقوق سے متعلق ہے۔

اجلاس کے دوران مختلف بل پیش کیے جائیں گے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پاکستان نالج اکانومی ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل، 2025 پیش کریں گے، اس بل کا مقصد ملک میں علم پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے ایک خود مختار اتھارٹی کا قیام ہے۔

نصرت سحر عباسی دی سول ایوی ایشن (ترمیمی) بل 2025 پیش کریں گی، اس بل کے ذریعے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈھانچے میں انتظامی اصلاحات کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کے 80 فیصد شعبے خواتین کے لیے کھول دیے گئے، سیکریٹری دفاع کا قومی اسمبلی میں بیان

وزیر صحت مصطفیٰ کمال دی بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن انڈسٹری ریگولیشن بل، 2025 پیش کریں گے، جس کا مقصد تعمیراتی صنعت کو ریگولیٹ کرنا ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ دی ویمن پروٹیکشن اینڈ ایمپاورمنٹ بل، 2025 پیش کریں گی، جس میں خواتین کے تحفظ اور بااختیاری سے متعلق نئی دفعات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

ایجنڈے کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی طرف سے ملک کی تعلیمی پالیسی پر عمومی بحث کی تحریک بھی ایوان میں پیش کی جائے گی، ارکان اسمبلی عام نوعیت کے عوامی مسائل، مہنگائی، امن و امان، اور بجلی و گیس کے بحران پر اظہارِ خیال کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر قائدِ ایوان اور قائدِ حزبِ اختلاف کی تقاریر متوقع ہیں جن میں قومی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں