پاک فوج کے 80 فیصد شعبے خواتین کے لیے کھول دیے گئے، سیکریٹری دفاع کا قومی اسمبلی میں بیان

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے 80 فیصد شعبے خواتین کے لیے بھرتی کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع زیب جعفر نے کہا کہ اس وقت 5 ہزار سے زائد خواتین پاک فوج میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں جبکہ گزشتہ 3 برسوں میں تقریباً 700 خواتین کو کمیشن دیا گیا۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ ایسے شعبے جو انتہائی جسمانی مشقت اور طویل عرصے تک سخت اور دشمنانہ ماحول میں تعیناتی سے متعلق ہیں، وہ خواتین کے لیے بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خواتین بہادری، صلاحیتوں اور حوصلے کا استعارہ ہیں،بلاول بھٹو

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے کیریئر کی ترقی ایک جامع پالیسی کے تحت کی جاتی ہے جس میں ان کی تربیت اور پیشہ ورانہ ارتقا کے لیے خصوصی پروگرام شامل ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں زیب جعفر نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے گزشتہ سال 9.3 ارب روپے آپریٹنگ منافع اور 26 ارب روپے خالص منافع کمایا، جو قومی ایئر لائن کی تنظیمِ نو کے باعث ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے مشرق وسطیٰ اور نئی منزلوں، بشمول کوالالمپور، باکو اور استنبول کے لیے اپنی پروازیں بڑھا رہی ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی پریس گیلری میں پارلیمانی رپورٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی جانب سے سینئر صحافی اعجاز احمد کے ساتھ نامناسب رویے اور گالم گلوچ کے خلاف واک آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ علم الہدیٰ رئیسی نے پاکستانی خواتین کے بارے میں کیا کہا؟

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شائستگی اور برداشت سیاست کی پہچان ہیں، لیکن یہ افسوسناک ہے کہ سابق وزیراعظم نے سینئر صحافی کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی۔

 انہوں نے کہا کہ صحافی محض اپنے پیشہ ورانہ فرائض ادا کر رہے تھے اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم بھی بدقسمتی ہے۔ وزیر قانون نے زور دیا کہ سیاست دانوں کو تنقید برداشت کرنی چاہیے اور مہذب انداز میں جواب دینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم