اسد قیصر، عمر ایوب، علی نواز اعوان سمیت 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 مرکزی رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جن میں اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اور علی نواز اعوان سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا جس کی سماعت اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت کی بارہا طلبی کے باوجود کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ڈی چوک احتجاج: عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت 96 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

مسلسل غیر حاضری پر جج نے گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ملزمان کو 11 نومبر تک عدالت میں پیش کیا جائے۔ اس کے بعد کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی گئی۔

یہ مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا تھا، جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشتگردی کے زمرے میں آنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایک علیحدہ عدالتی پیش رفت میں اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ایڈیشنل سیشن جج نصراللہ بلوچ نے سماعت کے دوران بتایا کہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا، جس کے باعث فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔

مزید پڑھیں: 9 مئی واقعات: علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ آڈیو لیک کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے مقررہ سماعت اب 5 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا