بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کو سمیں جاری کرنے کا عمل شروع کردیا

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیشی حکام نے اعلان کیا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے 10 ہزار قانونی موبائل سم کارڈز فراہم کرنے کا پائلٹ پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی روز 100 کمیونٹی لیڈرز کو سمیں فراہم کی گئیں، جبکہ حکام کے مطابق منگل سے روزانہ کم از کم 500 سمز تقسیم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ملائیشیا کے قریب روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 7 ہلاک، سینکڑوں لاپتا

تقسیم کے اس عمل کا افتتاح مہاجرین کی بحالی اور واپسی کے کمشنر اور ایڈیشنل سیکریٹری محمد میزان الرحمان نے کیا۔

سم کارڈز پناہ گزین تنظیم یونائیٹڈ کونسل آف روہانگ کے رہنماؤں کے ذریعے تقسیم کیے گئے۔

محمد میزان الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں 33 رجسٹرڈ کیمپوں میں 10 ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کو سمز فراہم کی جائیں گی، بعدازاں یہ سلسلہ بڑھایا جائے گا۔

’ان کیمپوں میں اس وقت قریباً 14 لاکھ رجسٹرڈ روہنگیا پناہ گزین مقیم ہیں، جن میں سے قریباً 8 لاکھ 25 اگست 2017 کے بعد میانمار سے آئے تھے۔‘

اب تک روہنگیا مہاجرین کو بنگلہ دیشی موبائل آپریٹرز کی سم استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ نئے نظام کے تحت صرف 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے پناہ گزین سم حاصل کر سکیں گے۔

بنگلہ دیش ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن نے اس مقصد کے لیے ایک خصوصی نمبر سیریز مختص کی ہے، جبکہ اندراج اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے پروگریس آئی ڈی اور بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق کیمپوں میں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ سمز کو بند کر دیا جائے گا تاکہ جرائم، منشیات اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کی جا سکے۔

میزان الرحمان کے مطابق یہ اقدام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت، بہتر نگرانی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں 8 کروڑ 93 لاکھ سے زائد افراد جبری طور پر بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

روہنگیا کمیونٹی کے رہنما کمال حسین نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک دہائی سے کیمپوں میں بہت سے پناہ گزین بنگلہ دیش اور میانمار سے خریدی گئی غیر قانونی سمز استعمال کر رہے تھے، جو اب انٹرنیٹ تک وسیع رسائی کے باعث خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی سمز کی مرحلہ وار بندش اور قانونی فراہمی کا یہ منصوبہ قابلِ تعریف قدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟