کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، شواہد مل گئے

جمعرات 13 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کیڈٹ کالج وانا پر ہونے والا حالیہ دہشت گرد حملہ افغانستان سے منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں خوارجی رہنما خوارجی زاہد نے کی، جب کہ حتمی منظوری خوارجی نورولی محسود نے دی۔

اطلاعات کے مطابق کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد افغان شہری تھے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں دہشتگردوں کو جدید اسلحے کی فراہمی امن کے لیے خطرہ، پاکستان کا اقوام متحدہ میں انتباہ

دہشتگرد کارروائی سے جڑی ایک لیکڈ آڈیو فائل میں سنا جا سکتا ہے کہ خوارج ’جیش الہند‘ کا اردو میں نام لیتے ہوئے گفتگو کرتے ر ہے تا کہ ان کی اصل شناحت پر پردہ پڑا رہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ حملے میں مارے گئے افغان دہشتگردوں کی شناخت نے اس ضمن میں تمام شکوک و شبہات ختم کر دیے ہیں۔

ان دہشت گردوں کو افغانستان سے جدید اسلحہ فراہم کیا گیا تھا، جس میں امریکی ساختہ ہتھیار بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: فتنہ الخوارج کیخلاف پاکستان کے فضائی حملے: گل بہادر گروپ کے 100 سے زائد دہشتگرد ہلاک

ذرائع کے مطابق خوارجی نورولی محسود کی ہدایت پر اس حملے کی ذمہ داری ’جیش‌الہند‘ کے نام سے قبول کی گئی تاکہ تحریک طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج) پر سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

اسی مقصد کے تحت حملے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں افغان دہشت گرد ’جیش‌الہند‘ کا نام لیتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان، فتنہ الخوارج پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ پاکستان میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول نہ کریں تاکہ ان پر پاکستان اور دوست ممالک کی جانب سے سفارتی دباؤ نہ بڑھے۔

مزید پڑھیں:

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ کیڈٹ کالج پر حملے کا بنیادی مقصد پاکستان میں سیکیورٹی خدشات میں اضافہ کرنا تھا، جس کی ہدایت بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘ کی جانب سے دی گئی تھی۔

ان کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے افغان دہشت گردوں کی شناخت سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ان کے روابط افغانستان میں موجود دہشت گردی کے ٹھکانوں سے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں