’بونا بھی تو ہے‘ جنوبی افریقی کپتان کے خلاف نامناسب جملے پر بمراہ مشکل میں؟ پابندی کے مطالبات بڑھ گئے

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈن گارڈنز میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ایک غیرضروری تبصرے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بمراہ کو ایل بی ڈبلیو کی اپیل کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کے حوالے سے ایسا جملہ (’بونا بھی تو ہے‘) کہتے ہوئے سنا گیا جسے مداحوں نے ’قد پر ذاتی تنقید‘ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: جسپریت بمراہ نے بولنگ رفتار بڑھانے کے لیے کون سے پاپڑ بیلے؟ سابق بھارتی بولنگ کوچ کے انکشافات

اس کلپ کے منظر عام پر آتے ہی شائقین نے بمراہ کے رویے کو کھیل کی اسپرٹ کے خلاف قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے تبصرے پر ضابطۂ اخلاق کے تحت کارروائی کی جائے۔ تاہم بھارتی شائقین کی بڑی تعداد نے اس واقعے کو محض ’میدانی جذبات‘ قرار دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ معاملہ اس لیے اہم ہے کہ آئی سی سی کے قوانین براہِ راست ایسی زبان کو نشانہ بناتے ہیں جو کھلاڑیوں کی تضحیک یا ان کی توہین کا باعث بنے۔ آرٹیکل 2.3 اسٹمپ مائیک یا عوامی نشریات میں سنائی دینے والے نامناسب یا توہین آمیز الفاظ پر لاگو ہوتا ہے، جبکہ آرٹیکل 2.13 کھلاڑی یا میچ آفیشل کے خلاف ذاتی اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے کی پابندی عائد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

ماہرین یاد دلاتے ہیں کہ صرف چند ماہ قبل ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹی وی ایمپائر پر تنقید کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ ہوا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ کرکٹ حلقوں میں بحث جاری ہے کہ آیا بمراہ کا جملہ بھی اسی نوعیت کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے