جنوبی افریقہ بھارت سے خوفزدہ ہوگیا؟ کپتان کے خلاف بمراہ کے شرمناک بیان پر خاموشی اختیار کرلی

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کے اسٹمپ مائیک پر ریکارڈ ہونے والے لفظ ’بونا بھی ہے‘ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی، لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اس معاملے کو اہمیت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران جب 13واں اوور جاری تھا اور جنوبی افریقہ کا اسکور 62 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھا، تب بمراہ نے ٹیمبا باووما کو ران پر گیند ماری، جس پر بھارت نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:’بونا بھی تو ہے‘ جنوبی افریقی کپتان کے خلاف نامناسب جملے پر بمراہ مشکل میں؟ پابندی کے مطالبات بڑھ گئے

رشبھ پنٹ اور بمراہ ریویو لینے پر بات کر رہے تھے کہ اسی دوران اسٹمپ مائیک نے بمراہ کی آواز ریکارڈ کی ’بونا بھی ہے‘، جسے کئی تماشائیوں نے باووما کے قد پر طنز کے طور پر لیا۔

جنوبی افریقہ کے بیٹنگ کوچ ایشویل پرنس نے البتہ کسی بھی تنازع کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم اس معاملے کو آگے نہیں بڑھائے گی۔

انہوں نے دن کے کھیل کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’نہیں، اس پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ یہ پہلی بار ہے کہ میں نے یہ سنا ہے۔ ہمیں اس میں کسی مسئلے کی توقع نہیں‘۔

باووما، جو پنڈلی کی انجری سے صحت یاب ہوکر ٹیم میں واپس آئے تھے، میچ میں زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور صرف 3 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں یہ بھی واضح ہوا کہ جس ایل بی ڈبلیو اپیل پر بحث ہوئی تھی، وہ ریویو کے قابل ہی نہیں تھی، کیونکہ گیند وکٹوں کے اوپر سے جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: بھارتی کھلاڑی نے 32 گیندوں پر سینچری بنا ڈالی

دوسری جانب بمراہ نے پورے دن کی کارروائی میں شاندار کارکردگی دکھائی اور 27 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر جنوبی افریقہ کو 159 رنز پر آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب میں بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز بنالیے، جب کہ کے ایل راہول 13 اور واشنگٹن سندر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بمراہ پریس کانفرنس میں آئے بھی، مگر اس مائیک پر ریکارڈ ہونے والے جملے کے بارے میں انہوں نے کوئی بات نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے