امریکی کانگریس نے مئی 2025 کی جنگ کی حقیقت بے نقاب کر دی؛ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کی تصدیق

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مئی 2025 میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کی تصدیق امریکی کانگرس نے اپنی رپورٹ میں کردی ہے، امریکی کانگریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کو شکست زبردست شکست سے دوچار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب نے بھارت کے دعوؤں کا پول کھول دیا

امریکی کانگریس کے ایک تحقیقاتی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں ہونے والی 4 روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان نے بھارت پر عسکری برتری حاصل کی۔ یہ جھڑپ دونوں ایٹمی ریاستوں کے درمیان گزشتہ 25 سال میں سب سے بڑا فوجی تصادم قرار دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ لڑائی 7 سے 10 مئی تک جاری رہی۔

چین کا کردار اور جدید اسلحے کا استعمال

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس لڑائی میں پاکستان نے چین کی فراہم کردہ جدید عسکری ٹیکنالوجی، میزائل سسٹمز اور انٹیلی جنس سپورٹ پر انحصار کیا۔

 کمیشن کے مطابق چین کے کئی جدید ہتھیار پہلی بار عملی جنگ میں آزمائے گئے، جن میں HQ 9 میزائل سسٹم، PL 15 فضائی میزائل اور J 10C لڑاکا طیارے شامل تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان نے انہی ہتھیاروں کی مدد سے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے جن میں رافیل طیارے بھی شامل تھے، اگرچہ حتمی تعداد کے بارے میں مختلف بیانات موجود ہیں۔

بھارتی الزامات اور دونوں ممالک کی تردید

بھارتی فوج نے الزام لگایا کہ چین نے دوران جنگ پاکستان کو 109 بھارتی فوجی مقامات کی براہ راست معلومات فراہم کیں، تاہم پاکستان اور چین دونوں نے یہ دعویٰ مسترد کر دیا۔ اس کے باوجود کمیشن نے چینی سپورٹ کو پاکستان کی کامیابی میں بنیادی حیثیت قرار دیا۔

رافیل طیاروں کی ساکھ اور عالمی ردعمل

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کامیاب کارروائیوں کے بعد رافیل طیاروں کی عالمی ساکھ متاثر ہوئی اور اس کے نتیجے میں انڈونیشیا نے ان طیاروں کی مجوزه خریداری روک دی۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب

 رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چین نے جنگ کے بعد اس صورتحال کو اپنے دفاعی نظام کی مارکیٹنگ کے لیے بھرپور طریقے سے استعمال کیا اور چینی سفارتخانوں نے اپنے ہتھیاروں کی کارکردگی کو اجاگر کیا۔ فرانسیسی انٹیلی جنس کے مطابق چین نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے ذریعے رافیل کے خلاف آن لائن مہم بھی چلائی۔

پاکستان چین دفاعی تعاون میں اضافہ

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ چین 2019 سے 2023 تک پاکستان کی دفاعی ضروریات کا تقریباً 82 فیصد پورا کرتا رہا ہے۔ جنگ کے بعد پاکستان نے بھی اپنا دفاعی بجٹ 20 فیصد بڑھا کر اسے 9 بلین ڈالر کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2025 میں چین نے پاکستان کو 40 جے35  جنگی طیارے، جے کے 500 آواکس سسٹمز اور جدید میزائل دفاعی نظام فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔

بھارت کے نقصانات اور متضاد دعوے

رپورٹ کے مطابق بھارت نے مئی کی جنگ میں رافیل اور روسی طیارے استعمال کیے، مگر اپنے نقصانات کو عوام کے سامنے نہیں لایا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے بعد میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے پاکستانی F 16 اور چینی ساختہ جنگی طیارے مار گرائے، لیکن اس حوالے سے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

 کمیشن نے کہا کہ پاکستان نے کم از کم 6 بھارتی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ 3 طیاروں کے نقصان کا امکان زیادہ ظاہر کیا گیا ہے۔

چین اور بھارت کی خاموشی

جنگ کے دوران چین نے تحمل کی اپیل کی تھی، تاہم اس نے نہ تو پاکستانی دعوؤں پر کوئی مؤقف دیا اور نہ ہی امریکی رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر کیا۔ بھارت کی جانب سے بھی کانگریسی رپورٹ کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا