میكسیكو نے امریکی فوجی مداخلت کا امکان مسترد کردیا

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میكسیكو کی صدر کلاڈیا شین بام  نے ملک میں امریکی فوجی مداخلت کا امکان مسترد کردیا ہے۔

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام  نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد فون رابطوں کے دوران میكسیكو میں فوج بھیجنے کی پیشکش کی تاکہ مجرمانہ گروہوں کے خلاف مدد کی جا سکے، اگرچہ وہ امریکا کے ساتھ معلومات کا تبادلہ اور تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم وہ کسی غیر ملکی حکومت کی اپنے ملک میں مداخلت قبول نہیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کلاڈیا شین بام  نے کہا ہم کسی بھی غیر ملکی حکومت کی مداخلت نہیں چاہتے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ آخری بار جب امریکا نے میكسیكو میں فوجی موجودگی رکھی تھی، تو میكسیكو نے اپنا نصف علاقہ کھو دیا، جس کا حوالہ 19ویں صدی کی امریکی-میكسیكو جنگ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تعاون اور ہم آہنگی کے لیے تیار ہیں، لیکن امریکا کے ماتحت نہیں، یہ پیغام انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بھی پہنچایا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں پیسفک کے راستے امریکا میں منشیات لے جانے والی کشتیوں پر فوجی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ امریکی حکام نے ان کارروائیوں کو قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات اسمگلرز کو دہشتگرد تنظیموں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا میکسیکو کے ساتھ نئے محصولات کے نفاذ کی ڈیڈلائن میں ایک ماہ کی توسیع کا معاہدہ

 ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں نے منشیات کی نقل و حمل کو کم کر دیا ہے اور امریکی شہریوں کو جان لیوا اوورڈوز سے بچایا ہے۔ جب انہیں میكسیكو کے خلاف فوجی کارروائی کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا کہ وہ اس خیال کے لیے کھلے ہیں اور میكسیكو سٹی میں بڑے مسائل کی نشاندہی کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ سیدھی بات کہنا چاہتے ہیں کہ وہ میسکیکو سے خوش نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں