آئرش مصنفہ سیلی رونی کا برطانیہ میں فلسطین ایکشن سے منسلک قیدیوں کی مبینہ بدسلوکی پر اظہارِ تشویش

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئرش مصنفہ سیلی رونی نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین ایکشن سے وابستہ ان قیدیوں کی حالت پر فوری توجہ دی جائے جو بہتر جیل حالات، ضمانت اور تنظیم پر عائد پابندی کے خاتمے کے لیے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 زیرِ سماعت قیدیوں میں سے 2، دو ہفتے سے زیادہ عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور ان کی صحت بگڑنے کی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں:بکر پرائز 2025 اپنے نام کرنیوالی بھارتی مصنفہ بانو مشتاق کون ہیں؟

رونی نے قیدیوں پر مبینہ سینسرشپ، خطوط روکے جانے، طویل تنہائی اور بغیر ٹرائل طویل حراست کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام قیدی بغیر جرم ثابت ہوئے کمزور حالت میں ہیں اور حکومت کو ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے بات چیت کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:نڈر یوکرینی مصنفہ نے وطن پر جان نچھاور کردی

برطانوی جیل سروس نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قیدیوں کے ساتھ مساوی اور منصفانہ سلوک کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم