پیٹرولیم مصنوعات سستی، حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ پیٹرول 331 روپے 95 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp