سان ڈیاگو چڑیا گھر کی سب سے قدیم رہائشی کا 141 سال کی عمر میں انتقال

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سان ڈیاگو چڑیا گھر کی محبوب اور سب سے قدیم رہائشی گالاپاگوس کچھوا ’گرامّا‘ 141 برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔ چڑیا گھر کے مطابق ’گرامّا‘ 20 نومبر کو ہلاک ہوئی۔ وہ اپنے قدرتی مسکن میں پیدا ہوئی تھی اور اندازاً 1880 کی دہائی میں اس دنیا میں آئی۔

یہ واضح نہیں کہ گرامّا کب سان ڈیاگو چڑیا گھر پہنچی، تاہم حکام کے مطابق وہ 1928 یا 1931 میں برونکس چڑیا گھر سے لائی گئی تھی اور گالاپاگوس کچھوؤں کے پہلے گروہ کا حصہ تھی۔

ایک صدی سے زائد عرصے تک رومین لیٹش اور کیکٹس فروٹ اس کی پسندیدہ خوراک رہے۔ اپنی شرمیلی اور میٹھی طبیعت کے باعث وہ آنے والے لاکھوں مہمانوں کی پسندیدہ رہی۔ اس کی زندگی 2 عالمی جنگوں اور 20 امریکی صدور کے ادوار پر محیط رہی۔ نگہداشت کرنے والے ماہرین اسے محبت سے ’کوئین آف دی زُو‘ کہتے تھے۔

چڑیا گھر کے مطابق گرامّا عمر رسیدگی کے باعث ہڈیوں کی پیچیدگیوں میں مبتلا تھی جو حال ہی میں بڑھ گئیں، جس کے بعد اسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر موت دے دی گئی۔

سوشل میڈیا پر کئی افراد نے اپنے بچپن میں گرامّا کو دیکھنے اور برسوں بعد اپنے بچوں کے ساتھ اسے دوبارہ دیکھنے کی یادیں شیئر کیں۔ 69 سالہ کرسٹینا پارک نے بتایا کہ بچپن میں انہوں نے گرامّا جیسے کچھوے کی پیٹھ پر بیٹھ کر سواری بھی کی تھی جس کی اب اجازت نہیں  اور اسی تجربے نے انہیں کچھوؤں کے تحفظ میں دلچسپی دلائی۔

گالاپاگوس کچھوے فطری ماحول میں 100 سال سے زائد اور قید میں اس سے بھی زیادہ عرصہ زندہ رہ سکتے ہیں۔ سب سے زیادہ عمر پانے والی گالاپاگوس کچھوا ’ہیریئٹ‘ تھی جو آسٹریلیا زُو میں 175 سال تک زندہ رہی اور 2006 میں مری۔

گالاپاگوس کچھوؤں کی 15 ذیلی اقسام میں سے 3 معدوم ہوچکی ہیں، جبکہ باقی سب کو بین الاقوامی یونین برائے تحفظِ فطرت نے کمزور یا نہایت خطرے سے دوچار قرار دیا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں افزائشِ نسل کے لیے بھرپور کوششوں کے نتیجے میں 1965 سے اب تک 10 ہزار سے زائد کم عمر کچھوے فطری ماحول میں چھوڑے جا چکے ہیں۔

حال ہی میں مثبت خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ رواں سال اپریل میں فلاڈیلفیا زُو میں تقریباً 100 سالہ والدین سے 4 ننھے کچھوے پیدا ہوئے، جبکہ جون میں زُو میامی میں 135 سالہ ’گولیاتھ‘ پہلی بار باپ بنا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی