آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے ناکہ جات کے دورے، پولیس جوانوں کی کارکردگی کا خود جائزہ

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے شہر کے مختلف ناکہ جات کا اچانک دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات اور چیکنگ کے عمل کی خود نگرانی کی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار

دونوں افسران نے ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور فرائض میں غفلت کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے سخت احکامات جاری کیے۔

دورے کے دوران ناکہ جات پر اضافی نفری اور موبائل یونٹس تعینات کر دیے گئے، جبکہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی فوری طور پر عمل میں لانے کا بھی حکم دیا گیا۔

آئی جی اور ایس ایس پی نے افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ چیکنگ کے دوران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور شہری اس دوران پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے گولی مار کر اپنی جان لے لی

دونوں افسران نے واضح کیا کہ شہر کے امن و امان میں خلل ڈالنے والے کسی بھی عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر آئی جی سید علی ناصر رضوی اور ایس ایس پی قاضی علی رضا نے ہدایت دی کہ ناکہ جات پر سیکیورٹی اقدامات میں مزید سختی لائی جائے اور امن و امان کے تسلسل کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں