پاکستان اور مصر کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق: غزہ، کشمیر اور دہشتگردی پر مشترکہ مؤقف

اتوار 30 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ محمد احمد بدر عبدالعاطی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی، معاشی، دفاعی اور ثقافتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم اور غزہ، کشمیر، افغانستان اور علاقائی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مصری وزیرِ خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے تاریخی، مذہبی اور دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت بڑھانے اور نئے تعاون کے شعبوں پر اتفاق ہوا۔

مزید پڑھیں: مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی پاکستان آمد، اہم دوطرفہ امور پر مشاورت کریں گے

انہوں نے بتایا کہ موجودہ تجارت کا حجم 300 ملین ڈالر ہے، جسے بڑھانے کے لیے پاکستان مصر کو 250 بزنس ہاؤسز کی فہرست فراہم کرے گا جو 6 ماہ میں 500 تک بڑھا دی جائے گی۔ پاکستان مصر بزنس کونسل اور پاکستان مصر بزنس فورم قائم کیے جائیں گے، جن کا پہلا اجلاس اگلے سال قاہرہ میں ہوگا۔

انہوں نے الازہر یونیورسٹی کے لیے اسکالرشپس میں اضافے پر مصر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہاں پاکستانی علما کو انتہا پسندی کے خاتمے سے متعلق قرآن و سنت کی روشنی میں تربیت دی جائے گی۔ کہا کہ ہم جامعہ الازہر کو یہاں انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے انگیج کر سکتے ہیں۔

مصری وزیرِ خارجہ نے اسلام آباد اور پشاور میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ ناگزیر ہے اور مصر پاکستان کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرے گا کہ کس طرح ایک جامع اور ہمہ جہت حکمتِ عملی کے ذریعے مصر نے دہشتگردی کو شکست دی۔

ان کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لیے صرف سیکیورٹی اقدامات نہیں، بلکہ سماجی اور معاشی پہلوؤں پر بھی کام کیا گیا۔ مصر پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

اسحاق ڈار نے قائدِاعظم کے دورۂ مصر کی یادگار تصویر مصری وزیر خارجہ کو بطور تحفہ پیش کی

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مصری وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مصر نے پاکستان کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی کرانے میں کردار ادا کیا اور دونوں ممالک امن کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: نیڈرلینڈز نے مصر کو 3 ہزار 500 سال قدیم مجسمہ واپس کرنے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ غزہ کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے اور فلسطین کی خود مختار ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

مصری وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور مصر جیو پولیٹیکل مفادات کے ساتھ ساتھ مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بھی مضبوطی سے جڑے ہیں، اور دونوں ممالک عالمی فورمز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے آج دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھانے اور بہتر کرنے کے لیے ایک بہت جامع اور مؤثر منصوبہ بنایا ہے، ہمارا دفاعی اور سکیورٹی تعاون بہت بہترین ہے جس کے بارے میں زیادہ بات چیت نہیں کی جاتی، فیلڈ مارشل کے حالیہ دورۂ مصر کے دوران دفاعی اور سیکیورٹی اُمور پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا۔  ہم نے ایک ایمرجنسی پلان آف ایکشن بنایا ہے جس پر 6 سے 7 مہینے میں عمل درآمد ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دیرینہ دوستی کو مضبوط بنانے کا عزم کا اعادہ

مصری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اِس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بڑھانے، کنیکٹویٹی، گوادر اور مصری بندرگاہوں کے درمیان تعلق مضبوط کرنے کے بارے میں بات چیت کی ہے، اسلام آباد اور قاہرہ کے درمیان براہِ راست پروازوں اور مصر کے کاروباری افراد کے لیے لاہور کو داخلی پوائنٹ بنانے پر بات کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور مصری صدر کے درمیان دونوں ملکوں کے مفاد میں تعلقات بڑھانے پر اِتّفاقِ رائے ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا