امریکا میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی نہیں افغان شہری ہے، ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی شہری نہیں، انکوائری کے مطابق لقمان خان افغان شہری ہے۔

ترجمان طاہر اندرابی نے اپنے بیان میں کہا کہ لقمان خان بطور مہاجر پاکستان میں کچھ عرصہ رہا۔ افغان شہری نے بیشتر زندگی امریکا میں گزاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں لقمان شاہ کی گرفتای کے بعد افغان اور بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کیا تھا کہ لقمان شاہ پاکستانی شہری ہے۔

مزید پڑھیں: افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ

سی بی ایس نیوز کے مطابق گرفتار شدہ نوجوان 25 سالہ لقمان خان کو نیوکاسل، ڈیلویئر میں رات کے وقت ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ اس کے قبضے سے ہاتھ میں گن، اضافی میگزینز اور ایک نوٹ بک برآمد ہوئی، جس میں ریاستی یونیورسٹی کے پولیس اسٹیشن کا نقشہ موجود تھا جہاں وہ تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

نوٹ بک میں لقمان خان نے ہتھیار کے استعمال کے طریقے بھی درج کیے تھے اور پولیس پر حملے کے منصوبے بنائے ہوئے تھے۔ اٹارنی جنرل جولیان میری کے مطابق نوٹ بک میں ایک یونیورسٹی پولیس افسر کا نام بھی درج تھا اور پولیس اسٹیشن کی عمارت کا خاکہ، دروازے اور داخلے و اخراج کے مقامات کے ساتھ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا: ڈلاس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

رپورٹس کے مطابق گرفتار طالبعلم نے نوٹ بک میں ’شہادت‘ کے موضوع پر تحریر بھی لکھی تھی اور ابتدائی تحقیقات میں اس نے کہا کہ شہید ہونا ایک اعلیٰ ترین کارنامہ ہے جو کوئی کوئی انجام دے سکتا ہے۔

گرفتاری کے بعد پولیس نے لقمان خان کے گھر سے ایک سیمی آٹومیٹک ہتھیار بھی برآمد کیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں مسلح حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم