کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا گیا، کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ

ہفتہ 6 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا گیا ہے، ملک بھر سے تقریباً 11 ہزار کھلاڑی گیمز میں حصہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل گیمز: سندھ حکومت کا کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

کراچی میں نیشنل گیمز کے یہ مقابلے اس ماہ کی 13 تاریخ تک جاری رہیں گے، ملک بھر سے تقریباً 11 ہزار کھلاڑی گیمز میں حصہ لیں گے، افتتاحی تقریب کراچی میں جاری ہے، جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بطور مہمانِ خصوصی شریک ہیں۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے مطابق گیمز کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تمام سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں۔

’ملک بھر سے آںے والے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں‘

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی 18سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کررہا ہے، ملک بھر سے آںے والے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے یہ بچے مستقبل میں پاکستان کے لیے عالمی ایوارڈز جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل گیمز میں خواتین کے ویٹ لفٹنگ مقابلے، آرمی کی پہلی، واپڈا کی دوسری پوزیشن

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، کھیلوں میں بھرپور حصہ لیں، نوجوانوں کو مثبت ماحول فراہم کررہے ہیں، دلی خوشی ہورہی ہے کہ نوجوان نیشنل گمیز میں جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں، یہ نوجوان مستقل میں اولمپلک ونرز ہوں گے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل گیمز کو مثالی بنائیں گے، انتظامیہ کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ 35 ویں نیشنل گیمز کو مثالی گیمز بنائیں جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے، سندھ ہمیشہ میزبانی میں مانا جاتا ہے اور ہم میزبانی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟