جنگ بندی کی خلاف ورزی، تھائی لینڈ کا کمبوڈیا کے علاقوں پر فضائی حملوں کا آغاز

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد، تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ متنازع سرحد کے قریب فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

ان حملوں کی تصدیق تھائی فوج نے پیر کے روز کی، جس کے مطابق مشرقی صوبے اوبن راتچاتھانی کے 2 علاقوں میں نئے جھڑپوں کے دوران کم از کم ایک تھائی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ سرحد پر نفسیاتی جنگ کے لیے بھوتوں کی آوازیں استعمال کررہا ہے، کمبوڈیا کا الزام

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ تھائی جانب سے اب کئی علاقوں میں فوجی اہداف پر حملوں کے لیے طیاروں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

کمبوڈیا کی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ تھائی فوج نے علی الصبح اس کی فورسز پر 2 مقامات پر حملے کیے، جبکہ پچھلے کئی دنوں سے اشتعال انگیزی جاری تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کمبوڈین فوج نے جوابی کارروائی نہیں کی۔

تھائی فوج کا کہنا ہے کہ کمبوڈین افواج نے تھائی شہری آبادی والے علاقوں کی جانب BM-21 راکٹ داغے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جنگ بندی کیخلاف ورزی 

دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع اس سال جولائی میں 5 روزہ جھڑپوں میں تبدیل ہو گیا تھا، جس کے بعد ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں جنگ بندی طے پائی تھی۔

اسی سال اکتوبر میں کوالالمپور میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک وسیع تر امن معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔

جولائی کی جھڑپوں میں کم از کم 48 افراد ہلاک اور تقریباً 3 لاکھ افراد عارضی طور پر نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے، جب کہ دونوں جانب سے راکٹ اور بھاری توپیں استعمال کی گئیں۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم

گزشتہ ماہ ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں اپنے ایک فوجی کے زخمی ہونے کے بعد تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد روکنے کا اعلان کیا تھا۔

کمبوڈیا کے طاقتور سابق رہنما اور موجودہ وزیرِ اعظم ہُن مانیت کے والد ہُن سین نے کہا کہ تھائی فوج کو جارح قرار دیا، جو ردِ عمل بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو برطرف کردیا

کمبوڈین فورسز کو صبر و تحمل سے کام لینے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے فیس بک پر لکھا کہ جوابی کارروائی کی سرخ لکیر پہلے ہی طے کی جاچکی ہے۔

’میں تمام کمانڈروں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے افسروں اور سپاہیوں کو اس بارے میں مکمل آگاہی دیں۔‘

تھائی فوج کے مطابق سرحدی اضلاع کے 4 علاقوں سے 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، جن میں سے 35 ہزار سے زائد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان شدید سرحدی جھڑپیں، متعدد ہلاک، تھائی سرحدی اضلاع میں مارشل لا

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 817 کلومیٹر طویل زمینی سرحد کے کئی غیر منقسم حصوں پر ایک صدی سے زیادہ عرصے سے جھگڑا جاری ہے، جسے پہلی بار 1907 میں اس وقت نقشہ بند کیا گیا تھا جب فرانس کمبوڈیا پر نوآبادیاتی حکمرانی کر رہا تھا۔

کشیدگی وقفے وقفے سے جھڑپوں کی صورت اختیار کرتی رہی ہے، جیسے 2011 میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی توپوں کی گولہ باری، حالانکہ دونوں ممالک کئی بار تنازع کو پرامن طور پر حل کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘