ٹرمپ کو میامی میں بھی بُری شکست، 30 سال بعد ڈیموکریٹس نے میئرشپ جیت لی

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں تقریباً 30 سال بعد کسی ڈیموکریٹ امیدوار نے میئر کا انتخاب جیت لیا۔

ڈیموکریٹ ای لین ہیگنز نے ریپبلکن امیدوار ایمیلیو گونزالیز کو شکست دے دی، جنہیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل تھی۔

یہ کامیابی اس لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کہ میامی ہسپانوی نژاد ووٹرز کی اکثریت والا شہر ہے اور ٹرمپ کا سیاسی گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکنز کو بڑا دھچکا، ڈیموکریٹس کی 3 ریاستوں میں بڑی کامیابی

سی این این اور ایسوسی ایٹڈ پریس نے پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر ہیگنز کی جیت کا اعلان کر دیا، کیونکہ ابتدائی نتائج میں وہ اپنے حریف پر 18 فیصد پوائنٹس کی برتری حاصل کیے ہوئے تھیں۔

میامی کا میئر الیکشن بظاہر غیر جماعتی ہوتا ہے، مگر اس بار یہ مقابلہ قومی سطح پر بھی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

ہیگنز کی فیصلہ کن کامیابی گزشتہ ماہ ہونے والی ڈیموکریٹس کی متعدد انتخابی فتوحات کے تسلسل کا حصہ ہے، جنہوں نے 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس پر ٹرمپ کی ممکنہ گرفت کو کمزور کر دیا ہے۔

دوسری جانب ریپبلکنز میں یہ خدشہ بھی بڑھ رہا ہے کہ 2024 میں ہسپانوی ووٹرز کی جو بڑی تعداد ٹرمپ کی طرف آئی تھی، وہ اب دوبارہ ڈیموکریٹس کی طرف لوٹ رہی ہے۔

61 سالہ ہیگنز نے اپنی کامیابی کو قومی سیاسی رجحانات کے بجائے مقامی سطح پر ’سالوں افراتفری اور بدعنوانی کے خاتمے‘ سے تعبیر کیا۔ وہ 1997 کے بعد پہلی ڈیموکریٹ میئر بن گئی ہیں۔ اسی سال فرانسس سوارز کے والد زاویئر سوارز نے بطور ڈیموکریٹ کامیابی حاصل کی تھی۔ ہیگنز میامی کی تاریخ کی پہلی خاتون میئر اور 1990 کی دہائی کے بعد پہلی غیرہسپانوی امیدوار ہیں جنہوں نے یہ عہدہ حاصل کیا ہے۔

میامی ڈیڈ کاؤنٹی کے نتائج بھی ظاہر کرتے ہیں کہ ریپبلکنز کی قوت کمزور پڑ رہی ہے۔ گزشتہ سال ٹرمپ نے کاؤنٹی میں 55 فیصد ووٹ لیے تھے، لیکن اس بار انتخابی رجحان اس کے برعکس دکھائی دے رہا ہے۔

4 نومبر کے ابتدائی مرحلے میں ہیگنز نے 36 فیصد ووٹ لے کر برتری حاصل کی تھی، تاہم سادہ اکثریت نہ ملنے پر انہیں رن آف میں آنا پڑا۔ گونزالیز 18 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ انتخابی مقابلہ ابتدا میں غیر جماعتی تھا، لیکن ڈیموکریٹس کی حالیہ انتخابی کامیابیوں کے بعد مقابلہ قومی اہمیت اختیار کرتا گیا۔

یہ بھی پڑھیے ٹرمپ کی قریبی ساتھی امریکی صدر کا ساتھ چھوڑ گئیں، سبب کیا بنا؟

17 نومبر کو ٹرمپ نے گونزالیز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ووٹرز کو ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ اس کے جواب میں ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور متعدد نمایاں ڈیموکریٹ رہنماؤں نے ہیگنز کی حمایت شروع کر دی، جن میں امریکی وزیر ٹرانسپورٹیشن پیٹ بٹیجیج بھی شامل تھے۔

ماہرین کے مطابق مقامی انتخابات سے قومی سطح کے رجحانات اخذ کرنا ہمیشہ درست نہیں ہوتا۔ اس کی مثال میامی ڈیڈ کاؤنٹی کی میئر ڈینیلا لیوین کاوا ہیں، جو 2020 سے ڈیموکریٹ کے طور پر میئر منتخب ہو رہی ہیں، حالانکہ صدارتی انتخاب میں یہ کاؤنٹی ٹرمپ کے حق میں گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم