اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رہائش گاہ پر چینی قونصل جنرل کی آمد، ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے، ۔

اپنی رہائش گاہ کھڈیاں میں منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اس وقت بڑے مسائل کا شکار ہے۔

ان کے مطابق آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے لیکن وسائل اسی رفتار سے نہیں بڑھ سکے، جس کے باعث عوام مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کو کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوسکتی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

انہوں نے کہا کہ ان کا علاقہ سہجرہ سے کنگن پور تک مسائل سے دوچار ہے اور حکومت ان چیلنجز کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

ملک محمد احمد خان نے بتایا کہ گزشتہ 2 سالوں میں علاقے کے لیے قابلِ ذکر کام کیے گئے ہیں لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

’ہم 50 کے قریب نئی سڑکیں تعمیر کر رہے ہیں تاکہ آمدورفت، معاشی سرگرمیوں اور بنیادی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔‘

مزید پڑھیں: افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ یہ علاقہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا انتخابی حلقہ بھی رہا ہے جہاں انہوں نے نمایاں ترقیاتی منصوبے شروع کیے تھے۔

تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ دیہات کے ایک سرکاری اسکول میں زیر تعلیم بچے پر سالانہ صرف 87 ڈالر خرچ ہوتے ہیں، جبکہ نجی اسکولوں میں ایک بچے پر ہفتہ وار 30 سے 60 ہزار روپے تک خرچ کیا جاتا ہے، جو تعلیمی عدم مساوات کا کھلا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

’ہمیں پرائمری اور مڈل اسکول سے آگے بڑھ کر ہائی اسکولز، کالجز اور ٹیکنیکل ادارے قائم کرنا ہوں گے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنایا جا سکے۔‘

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے، اور یہ کہ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے حدیث نبوی ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرو چاہے چین ہی کیوں نہ جانا پڑے اور اس موقع پر چینی تعاون کی اہمیت بھی اجاگر کی۔

مزید پڑھیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چینی قونصل جنرل زاؤ شیریں تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے، ان کی آمد پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی قونصل جنرل کا ہمارے علاقے کے غریب، نادار اور مستحق افراد تک ویل چیئرز اور امدادی سامان پہنچانا بہت بڑا کام ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی قونصل جنرل نے کہا کہ قصور کے لوگوں نے پاک چین دوستی کے پرچم لہرا کر جس گرمجوشی کا اظہار کیا، وہ ان کے لیے قابلِ قدر ہے۔

مزید پڑھیں: ’پیسے دے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی پر جھوٹا مقدمہ درج کروا سکتا ہوں‘

انہوں نے کہا کہ قصور جیسے تاریخی شہر کا دورہ ان کے لیے اعزاز ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بھی شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ انتخابی وعدے کے مطابق موٹروے منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔

’یہ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ روزگار، معاشی ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں