حیدرآباد میں بھی ای چالان نظام شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں بھی ای چالان سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، فیس لیس ای چالان کے نفاذ سے متعلق اہم فیصلے

اس سلسلے میں ڈی آئی جی حیدرآباد اور کمشنر حیدرآباد نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ای چالان سسٹم کا آغاز حیدرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع میں کیا جائے گا تاکہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عمل درآمد اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔

’اہم شاہراہوں پر 72 کیمرے نصب ہوں گے‘

ڈی آئی جی طارق دھاریجو کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں شہر کی اہم شاہراہوں پر 72 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے: کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

یہ کیمرے ٹریفک کی نگرانی اور خلاف ورزیوں کی خودکار نشاندہی کے لیے استعمال ہوں گے۔

نئے سگنلز کی بھی تنصیب

انہوں نے بتایا کہ ای چالان کا نفاذ آٹوبھان روڈ، جامشورو روڈ، وادھو روڈ اور قاسم آباد سمیت مختلف علاقوں میں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شہر کی 3 اہم شاہراہوں پر نئے ٹریفک سگنلز بھی لگائے جا رہے ہیں۔

کراچی میں ای چالانز کا حالیہ تجربہ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں جاری رپورٹ کے مطابق، شہر میں صرف ایک ماہ کے دوران 93 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خلاف ورزی سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی رہی جس پر 57 ہزار 541 ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ مجموعی جرمانہ 57 کروڑ 54 لاکھ روپے عائد کیا گیا۔

موٹر سائیکل سواروں کی خلاف ورزیاں بھی نمایاں رہیں۔

22 ہزار 262 افراد ہیلمٹ کے بغیر پکڑے گئے، جن پر 11 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹ چھپانے والوں کے لیے بُری خبر، پولیس نے اہم اعلان کردیا

حکام کے مطابق کراچی میں ای چالان سسٹم کے مثبت نتائج کو دیکھتے ہوئے اب حیدرآباد میں بھی یہ نظام نافذ کیا جا رہا ہے جس سے ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری کی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں