کراچی میں ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹ چھپانے والوں کے لیے بُری خبر، پولیس نے اہم اعلان کردیا

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں ای چالان کے نظام کے نفاذ کے بعد کئی شہری، موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان نے جرمانے سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس چھپانا شروع کر دی ہیں، جس پر سندھ پولیس نے فوری طور پر سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق، اس صوبائی سطح کے آپریشن میں وہ تمام وہیکل شامل ہوں گے جن کی نمبر پلیٹس چھپی ہوئی، غیر قانونی یا ناقابل شناخت ہوں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ نمبر پلیٹ چھپانا سنگین قانونی خلاف ورزی ہے اور اس پر بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی درج ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:  بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی کا عدالت سے رجوع، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس جاری 

ڈیجیٹل میڈیا سیل (DMC) کے مطابق، بغیر نمبر پلیٹ یا چھپی ہوئی نمبر پلیٹ والی گاڑی قانونی شناخت سے محروم تصور کی جائے گی، جس کے باعث ٹریفک پولیس کو انہیں فوری طور پر ضبط کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پولیس حکام نے کہا کہ کچھ شہری ای-چالان سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر نمبر پلیٹ چھپا رہے ہیں، جو نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ ٹریفک نظم اور سیکیورٹی کے لیے بھی خطرناک ہے۔ ایسے اقدامات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانا عوامی نظم کے خلاف ہے اور شہر کی مجموعی شبیہ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں پر واضح اور قانونی نمبر پلیٹس لگائیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کا پہلا ای چالان معاف کرنے کا اعلان کردیا

پولیس نے خبردار کیا کہ جو بھی شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ چھپانے یا ہٹانے میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور گاڑی ضبط ہونے کا بھی امکان ہے۔

پولیس کے مطابق یہ آپریشن صرف چالان کرنے کے لیے نہیں بلکہ کراچی میں ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے، روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے اور ناقابل شناخت گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم