رضویہ تھانے کی حدود میں بڑا آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں بھتہ خوری اور منظم جرائم کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اور انتہائی مطلوب بھتہ خور گروہ کے اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رضویہ تھانے کی حدود میں کی گئی اس کارروائی میں بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: ثروت اعجاز قادری کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ

ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق گزشتہ رات رضویہ تھانے کی حدود میں ایس آئی یو اور ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پر گزشتہ ہفتے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس میں ڈی آئی جی ویسٹ، سی آئی اے، ایس ایس پی سینٹرل اور ایس ایس پی ایس آئی یو شامل تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق کارروائی پہلے سے گرفتار بھتہ خور ملزم ریحان الدین کی نشاندہی پر کی گئی، جسے 2 روز قبل ایک مقابلے کے دوران ایس آئی یو نے زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران 3 ہائی پروفائل ملزمان اور 3 شوٹرز سمیت مجموعی طور پر 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جواد عرف واجہ قادری، ریحان الدین اور ملا شاہزیب اس بھتہ خور گروہ کے مرکزی کردار ہیں۔ یہ گروہ انتہائی مطلوب اور خطرناک بھتہ خوروں پر مشتمل تھا، جو وصی اللہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیاواری کے نیٹ ورک کے تحت کام کر رہا تھا۔ دونوں مرکزی ملزمان اس وقت بیرون ملک روپوش ہیں۔

ایس ایس پی عمران خان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا، جس میں جی تھری رائفلز، ایس ایم جیز اور پستول شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان پولیس کو بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے اور ان کے خلاف بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات کے تحت 10 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ریحان الدین کار شوروم پر فائرنگ کے ایک مقدمے میں بھی ملوث تھا، جبکہ ایک ماہ قبل جمشید کوارٹر تھانے میں درج بھتہ خوری کے مقدمے میں بھی اس کا نام سامنے آیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ریحان الدین نے گروہ کے دیگر سربراہان، کارندوں اور بھتہ خوری کی وارداتوں سے متعلق اہم انکشافات کیے۔

ایس ایس پی کے مطابق مجموعی طور پر کارروائی کے دوران 17 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے ابتدائی تفتیش میں 8 افراد کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ بھتہ خوری کے دوران فائرنگ میں ملوث تین دیگر ملزمان شعیب، طاہر اور عامر کو بھی گرفتار کیا گیا، جبکہ تین سہولت کار ملزمان کو غیر قانونی اسلحے سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیگر گرفتار افراد کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ اور ویریفکیشن کا عمل جاری ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میثاق جمہوریت کا مسودہ سامنے آئے گا تو دیکھیں گے، رانا ثنااللہ کا پی ٹی آئی کی پیشکش پر جواب

مئی کی جنگ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح، انڈین آرمی چیف نے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت اور اہم معدنیات پر بات چیت

اسلام آباد: جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر کی گرفتای و رہائی

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی پر روس کا سخت ردعمل سامنے آگیا

ویڈیو

ریاست سے ٹکر لینا مہنگا پڑگیا، سہیل آفریدی کو ناکوں چنے چبوا دیے گئے

ڈاکٹر مصدق ملک کا جنگلات کٹائی کے مقامات کا دورہ، ’درخت کاٹنے کے جرمانے میں اضافہ ہو گا‘

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے