باپ نے 3 بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی، 2 بیٹے بچ گئے

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست بہار کے ضلع مظفرپور میں ایک افسوسناک واقعے میں 35 سالہ شخص نے اپنے 5 بچوں کو پھانسی دینے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں 3 بیٹیاں ہلاک ہو گئیں جبکہ 2 کم عمر بیٹے بچ گئے۔ بعد ازاں ملزم نے خود بھی خودکشی کر لی۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر وردہ قتل کیس، مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس کے مطابق مقتول شخص امر ناتھ رام نے اتوار کی رات اپنے بچوں انورا کماری (12)، شیوانی کماری (11)، رادھیکا کماری (7)، شیوم کمار (6) اور چندن کمار (5) کو ایک صندوق پر کھڑا کرکے ان کے گلے میں رسیاں ڈالیں۔ 3 بیٹیاں موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں جبکہ دونوں بیٹوں نے چھلانگ لگانے سے انکار کردیا، جس کے باعث وہ بچ گئے۔

بچ جانے والے ایک بیٹے شیوم نے بتایا کہ اس نے اپنے گلے سے رسی کھول لی تھی۔ دونوں زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں: چارسدہ میں فائرنگ سے 2 اسکول ٹیچرز قتل  

پولیس کے مطابق امر ناتھ کی اہلیہ گزشتہ سال انتقال کر گئی تھی، جس کے بعد وہ ذہنی دباؤ اور مالی مشکلات کا شکار تھا۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ 5 بچوں کی پرورش کی ذمہ داری نے اسے شدید پریشان کر رکھا تھا۔

واقعے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ سکرا تھانے میں درج کرکے تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی