میسی کے ساتھ تصویر بنوانا بنگالی اداکارہ کے گلے پڑگیا

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے بھارت کے دورے کے موقع پر شدید بدانتظامی اور افراتفری دیکھنے میں آئی، جس کے باعث عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کو ایونٹ شروع ہونے کے تقریباً 20 منٹ بعد ہی اسٹیڈیم چھوڑنا پڑا۔

تاہم ناقص انتظامات اور ہجوم پر قابو نہ پانے کی وجہ سے حالات بگڑ گئے۔ اس صورتحال میں صرف چند مشہور شخصیات ہی لیونل میسی کے ساتھ تصویر بنوانے میں کامیاب ہو سکیں جس پر منتظمین کو سخت عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبالر لیونل میسی کو بھارت میں رسوائی کا سامنا، بھارتی سیاستدان نے تمام حدیں پار کردیں

اسی دوران بنگالی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سبھاشری گنگولی کو بھی سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے لیونل میسی کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ کئی صارفین نے اس معاملے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

صورتحال کے بعد سبھاشری گنگولی کے شوہر اور معروف فلم ڈائریکٹر راج چکرورتی نے فیس بک پر ایک طویل بیان جاری کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو افراتفری ہوئی وہ بالکل ناقابلِ جواز اور انتہائی تکلیف دہ تھی۔ یہ فٹبال اور فٹبال سے محبت کرنے والے بنگالیوں کی توہین تھی۔ شہر اس سے پہلے بھی ایسٹ بنگال اور موہن باگان کے میچوں کے دوران ایسی صورتحال دیکھ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبالر لیونل میسی کو بھارت میں رسوائی کا سامنا، بھارتی سیاستدان نے تمام حدیں پار کردیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کے ان واقعات سے آگاہ ہونے کے باوجود اتنے بڑے ایونٹ کے لیے منصوبہ بندی میں اتنی بڑی کوتاہی کیسے ہو گئی؟ کیا منتظمین میسی کی مقبولیت سے واقف نہیں تھے؟

انہوں نے مزید کہا کہ کل کے ایونٹ میں مدعو مہمانوں میں بنگالی فلم انڈسٹری کی نمائندگی کرتے ہوئے سُبھاشری گنگولی بھی شامل تھیں۔ بدقسمتی سے اس افراتفری کے درمیان اب انہیں محض وہاں موجود ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ان کا جرم صرف یہ تھا کہ انہوں نے میسی کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

اہلیہ کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ٹرول کر رہے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ وہ کسی شخص اور خاص طور پر کسی عورت کے ساتھ جیسا سلوک کرتے ہیں اس کے اثرات دیرپا ہوتے ہیں۔ آنے والی نسلیں اسی رویے سے سیکھیں گی۔ احتجاج اور تذلیل میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے اور اس فرق کو سمجھنا اور سمجھانا بے حد ضروری ہے۔

ان کے مطابق اسٹیڈیم میں جو بدنظمی ہوئی اس کا اسٹیڈیم کے اندر ہونے والے کسی بھی واقعے کا سُبھاشری سے کوئی تعلق نہیں۔ آپ سب کی طرح وہ بھی ایک فٹبال لیجنڈ کو دیکھنے گئی تھیں۔ وہ بھی اس واقعے سے دل برداشتہ ہیں۔ کل کا یہ انتشار بنگال کی توہین تھا، بنگالیوں کی توہین تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب