مصنوعی ذہانت میں ترقی گوگل سرچ اور ایمازون کو ماضی کا حصہ بنا دے گی، بل گیٹس

بدھ 24 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا کہ اگر مصنوعی ذہانت (اے آئی) تیز رفتاری سے ترقی کرتی رہی تو گوگل سرچ اور ایمازون جلد ختم ہو جائیں گے اور انکا نام ماضی کا حصہ بن جائے گا۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  اے آئی پہلے ہی مستقبل کی معیشت کو تبدیل کر رہا ہے اور آنے والے وقتوں میں گوگل اور ایمازون کا نام و نشان مٹا دے گا۔

بل گیٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت میں بھی صرف وہی کامیابی حاصل کرے گا جو مصنوعی پرسنل اسسٹنٹ تیار کر سکے گا، جس کے بعد ایمازون اور گوگل کی چھٹی ہو جائے گی۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کا ارتقا اسی تیز رفتاری سے جاری رہا تو لوگ ایمازون اور گوگل سرچ کو بھول جائیں گے، اور اگر مستقبل میں نیا اے آئی ٹول متعارف کروایا گیا جو انسان کی ضروریات کا اندازہ لگانے کے قابل ہوا تو انسانوں کے رویے بھی بدل جائیں گے۔

لوگ اے آئی پر ہی منحصر رہے تو لوگ سیرچ انجن پر دوبارہ استعمال نہیں کریں گے اور کبھی ایمازون کا رخ نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے خبردار کیا کہ وہ وقت دور نہیں جب اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس دفتر میں انسانوں کی جگہ لے لیں گے۔

انکے مطابق روبوٹس صنعتی کام کو سستا اور زیادہ موثر انداز سے کر سکیں گے۔

’جس قدر تیزرفتاری سے اے آئی معیاری، درست اور حیران کن تحریر پیش کرتا ہے، یہ مستقبل میں با آسانی لوگوں کو انکی ملازمتوں سے محروم کردے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت میں تخلیقی ترقی آنے والے وقتوں میں وائٹ اینڈ بلیو کالر جابز کے لیے بھی بڑا خطرہ ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟