پی ٹی آئی ارکان آج اڈیالہ جیل کے باہر اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوں گے، معین ریاض قریشی

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان آج اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہوں گے تاکہ پارٹی کے بانی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:’اڈیالہ پہنچو‘: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے اہم ہدایات جاری

معین ریاض قریشی نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پرامن احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی

اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ تمام ارکان پنجاب اسمبلی کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ جائیں گے۔ پی ٹی آئی ارکان اپنے بانی کی بہنوں کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کریں گے۔

معین ریاض قریشی نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے اپوزیشن لیڈر کے لیے اپنے قائد سے مشاورت کرنا ضروری ہے، اور اسی مقصد کے لیے ارکان آج جیل کے باہر جمع ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp