وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور 2 دیگر صوبائی وزرا کو اشتہاری قرار دینے کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں موجود اشتہاریوں کو پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں، طلال چوہدری

انسداد دہشتگردی عدالت کے مطابق سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللہ کے خلاف اشتہاری قرار دینے کارروائی کی جا رہی ہے، کیونکہ متعدد بار عدالت میں طلب کیے جانے کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر افراد کے خلاف 26 نومبر 2024 کو ہونے والے احتجاج کے معاملے میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

نومبر 2024 میں پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کیا تھا، اور اس دوران سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں بڑا قافلہ خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا

پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے رات کے وقت آپریشن کیا تھا، جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ان کے درجنوں کارکنوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟