جاپان اور یو این ڈی پی کا ضم شدہ اضلاع میں گورننس اور خدمات کے فروغ کے لیے منصوبے کا آغاز

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ جاپان، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) اور اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے حکومتِ خیبر پختونخوا کے اشتراک سے ضم شدہ اضلاع میں مقامی گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے ایک نئے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

اس منصوبے کا عنوان ‘خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں عوامی خدمات کے انفراسٹرکچر کی ترقی’ ہے، جسے یو این ڈی پی کے مرجڈ ایریاز گورننس پروگرام کے تحت نافذ کیا جائے گا۔ اس شراکت داری کو اسلام آباد میں تقریب کے ذریعے باضابطہ شکل دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی حکومت ضم شدہ قبائلی اضلاع سے متعلق کمیٹی فوری ختم کرے، پی ٹی آئی کا مطالبہ

2018 میں خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع ایک اہم عبوری مرحلے سے گزر رہے ہیں، جہاں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور مقامی سطح پر خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ منصوبے کا مقصد پہلی بار منتخب ہونے والی تحصیل لوکل گورنمنٹس کی ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ کرنا، انتظامی نظام کو مضبوط بنانا اور بنیادی عوامی خدمات تک رسائی بہتر بنانا ہے۔

جاپان کی جانب سے 51 کروڑ 80 لاکھ جاپانی ین (تقریباً 35 لاکھ امریکی ڈالر) کی معاونت سے 8 ضم شدہ اضلاع کی 19 تحصیل لوکل گورنمنٹس میں چھوٹے پیمانے کے انفراسٹرکچر منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ اس سے براہِ راست تقریباً 18 ہزار افراد مستفید ہوں گے جبکہ بالواسطہ طور پر 5 لاکھ کے قریب آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ضم شدہ اضلاع میں روزگار اور تعلیم کی فراہمی اور غربت کے خاتمے تک امن قائم نہیں ہوسکتا، چیئرمین سینیٹ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع پائیدار امن اور ترقی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ جائیکا اور یو این ڈی پی کے نمائندوں نے اسے عوامی اعتماد، شفافیت اور پائیدار ترقی کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

منصوبہ صوبائی و وفاقی ترقیاتی حکمتِ عملیوں اور ایس ڈی جیز کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ