’ہری پور ضمنی الیکشن کا فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہوا‘، الیکشن کمیشن نے شفیع جان کا الزام مسترد کردیا

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہری پور ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مخصوص گروہ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہری پور ضمنی انتخابات کے حوالے سے بے بنیاد الزامات غیر ضروری اور حقائق کے منافی ہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے ترجمان شفیع جان نے انتخابی عمل کے بارے میں بے بنیاد الزامات عائد کیے کہ فارم 47 ریٹرنگ آفیسر کی بجائے اسلام آباد سے جاری کیا گیا، جسے کمیشن نے یکسر غلط قرار دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 18ہری پور کے ضمنی انتخاب میں فارم 47 ریٹرنگ آفیسر نے تیار کیا اور جاری کیا۔ یہ فارم مورخہ 24 نومبر 2025 کو صبح 3 بج کر 16 منٹ پر کمیشن کو بھیجا گیا اور 3 بج کر 22منٹ پر ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے بھی یہی نتیجہ کمیشن کو فراہم کیا۔ کمیشن نے 4 بج کر 28 منٹ پر فارم 47 اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا۔

مزید برآں ریٹرنگ آفیسر نے فارم 48 اور فارم 49 بھی 26 نومبر 2025 کو کمیشن کو ارسال کیے۔ واضح رہے کہ فارم 47 ریٹرنگ آفیسر کے دستخط کے ساتھ ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے آئین پر کیا اعتراضات ہیں، دور کیسے کیے جائیں گے؟

کمیشن نے کہا کہ اگر اس سلسلے میں کوئی شکایت ہو تو مناسب فورم الیکشن ٹربیونل ہے نہ کہ بے بنیاد اور گمراہ کن پراپیگنڈا کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق جلد سخت کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم