بھارتی بیٹرز کو کیسے قابو کیا؟ فاسٹ بولر علی رضا نے بتا دیا

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈر 19 کرکٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 191 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر علی رضا نے کامیابی کو ٹیم کی مشترکہ محنت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے علی رضا نے کہا کہ صبح عبدالسبحان سے بات ہو رہی تھی کہ وہ اس میچ میں مین آف دی میچ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچز میں دونوں کے درمیان بولنگ میں اچھی ہم آہنگی رہی، جس کا فائدہ ٹیم کو ملا، انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم نے محنت کی، کیچز ون دا میچ ثابت ہوئے، رن آؤٹس ہوئے، فیلڈنگ شاندار رہی جبکہ بیٹسمینوں نے بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔

علی رضا نے کہا کہ آگے ٹرائی سیریز ہے اور اس کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے، جہاں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے 6 ماہ سے ٹیم سے باہر تھے، بعد میں دوبارہ شامل کیا گیا اور پہلے ہی ٹورنامنٹ میں شرکت کے دوران ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی: وزیراعظم کی انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد

دوسری جانب فاسٹ بولر عبدالسبحان نے کہا کہ پاکستان کی فتح میں علی رضا نے نہایت اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں پارٹنرشپ میں بولنگ کرتے ہیں اور یہی حکمت عملی ٹیم کے لیے کامیاب ثابت ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘