مولانا فضل الرحمان ’ڈاکٹر‘ بن گئے، پی ایچ ڈی کی ڈگری موصول

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سرسید یونیورسٹی کراچی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کردی گئی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری پیش کی۔

واضح رہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کراچی کے دورے پر ہیں، گزشتہ روز انہوں نے شہر قائد میں دینی جماعتوں کے کنونشن  میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ کسی بھی سیاسی یا ذاتی مفاد کے لیے مدارس کی تقسیم اور کمزوری قبول نہیں، مدارس کے طلبہ نہ صرف دینی تعلیم میں بلکہ جدید سائنسی علوم میں بھی مہارت حاصل کر سکتے ہیں، یہی ملکی ترقی اور استحکام کی بنیاد ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مدارس کی اصل شناخت قرآن و حدیث کی تعلیمات کے مطابق ہونی چاہیے اور کسی بھی سیاسی یا ذاتی مفاد کے لیے مدارس کی تقسیم اور کمزوری قبول نہیں۔

مزید پڑھیں: سیاسی یا ذاتی مفاد کے لیے مدارس کی تقسیم اور کمزوری قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بعض ادارے اور علما اپنی ذاتی یا سیاسی وجوہات کے تحت مدارس کی قدر و منزلت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، لیکن آج بھی لاکھوں طلبہ ان مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن، شفافیت اور انتظامی اصلاحات ضروری ہیں تاکہ کسی غیر ذمہ دارانہ سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘