رونالڈو اور ان کی منگیتر نے ’ریڈ سی‘ میں لگژری رہائشی یونٹس خرید لیے

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جورجینا روڈریگیز نے ریڈ سی انٹرنیشنل کے اندر واقع نوجوما، رِٹس کارلٹن ریزرو میں رہائشی یونٹس خرید لیے۔

یہ گھر ریڈ سی ریزیڈنسز کا حصہ ہیں، جو نجی جزیروں پر 26 کلومیٹر فاصلے پر واقع ہیں اور صرف کشتی یا سی پلین کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا نیا لگژری منصوبہ، میڈرڈ میں مکمل رازداری پر مبنی کلب کھولنے کا اعلان

ریڈ سی ریزیڈنسز سعودی عرب کے ’ریڈ سی گلوبل‘ منصوبے کا حصہ ہیں، جو مملکت کے مغربی ساحل پر ایک بڑا لگژری پراجیکٹ ہے، جس کا مقصد جدید، پرتعیش ریزورٹس اور سیاحتی مقامات تعمیر کرنا ہے تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے اور اس علاقے کو ایک منفرد تفریحی مقام میں بدلا جا سکے۔

نوجوما میں 19 مکمل طور پر خود مختار لگژری ولاز ہیں، جو نجی زندگی، انفرادیت اور فطرت کے قریب ہونے کا تجربہ فراہم کرتی ہیں۔

رونالڈو نے کہاکہ انہیں اور جورجینا کو اس مقام سے پہلی ملاقات میں ہی گہرا تعلق محسوس ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ریڈ سی کا یہ مقام ہر لحاظ سے واقعی غیر معمولی ہے۔ ہماری پہلی ہی ملاقات میں ہم نے اس جزیرے اور اس کی حیرت انگیز فطری خوبصورتی کے ساتھ ایک گہرا تعلق محسوس کیا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہمیں سکون اور اطمینان ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نوجوما میں گھر رکھنے سے خاندان کسی بھی وقت مکمل نجی زندگی اور آرام سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔

رونالڈو اور جورجینا روڈریگیز نے 2 ولاز خریدے ہیں۔ جن میں ایک 3 بیڈ روم والا گھر اور ایک 2 بیڈ رومز پر مشتمل ہے۔

ماحول دوست لگژری

ریڈ سی انٹرنیشنل کے سی ای او نے کہاکہ یہ فیصلہ اس مقام کے منفرد ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا کو ریڈ سی ریزیڈنسز کمیونٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہاں لگژری، فطرت، نجی زندگی اور ایڈونچر کا بہترین امتزاج موجود ہے۔

منصوبہ 2040 تک 30 فیصد مثبت ماحولیاتی اثر حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں مرجان کی چٹانوں، مینگرووز، سی گراس بیڈز اور مقامی ماحول کو فروغ دینے کے اقدامات شامل ہیں۔

تیزی سے بڑھتا ہوا عالمی مقام

ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض، جدہ، دبئی، دوحہ اور میلان کے ساتھ براہِ راست کنکشن فراہم کرتا ہے، جو 250 ملین لوگوں تک تین گھنٹوں اور دنیا کی 85 فیصد آبادی تک 8 گھنٹوں میں پہنچنے کی سہولت دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’ایسی چیز کا میں نے سوچا بھی نہیں تھا‘، رونالڈو کی منگیتر جارجینا کے فٹبالر سے متعلق اہم انکشافات

یہ ترقیاتی منصوبہ ویژن 2030 کے تحت عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہا ہے اور دنیا بھر کے ہائی پروفائل مہمانوں اور سرمایہ کاروں کو ماحولیات کے ساتھ ہم آہنگ خصوصی رہائش کے مواقع فراہم کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟