بینائی کی بحالی: ’نور‘ سعودی رضاکارانہ پروگرام 2025، کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان بھر میں 20 مفت میڈیکل کیمپس مکمل کر لیے

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر  نے ’نور‘ سعودی رضاکارانہ پروگرام 2025 کے تحت پاکستان بھر میں 20 جامع مفت آنکھوں کے علاج کے کیمپس کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔

یہ اقدام ’البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن‘ اور ابراہیم آئی اسپتال، کراچی کے تعاون سے عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد کمزور اور محروم طبقات، بالخصوص ان افراد کو معیاری آنکھوں کی طبی سہولیات فراہم کرنا تھا جنہیں مالی مشکلات یا خصوصی طبی سہولیات تک محدود رسائی کا سامنا ہے۔

یہ کیمپس سندھ، بلوچستان، پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے شہری و دیہی علاقوں میں اس حکمت عملی کے تحت لگائے گئے جہاں آنکھوں کی دیکھ بھال کی خدمات محدود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا معاشی بااختیاری منصوبہ: پہلے مرحلے میں 1,000 گھرانوں کو مویشی فراہم

اس پروگرام کا بنیادی مقصد قابل علاج بینائی کی بیماریوں کی بروقت تشخیص و علاج کے ذریعے نابینائی سے بچاؤ اور افراد کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا تھا۔

اس مہم کے دوران مجموعی طور پر 79,161 طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ 8,085 کامیاب آنکھوں کے آپریشنز انجام دیے گئے جن میں موتیا اور دیگر بینائی کو متاثر کرنے والی بیماریوں کا علاج شامل تھا۔

اس کے علاوہ 20,096 مفت عینکیں فراہم کی گئیں اور ماہر طبی عملے کی جانب سے تجویز کردہ ادویات بھی موقع پر فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں راشن پیکجز کی تقسیم کے تیسرے مرحلے کا آغاز

یہ کیمپس اُن علاقوں میں منعقد کیے گئے جہاں آنکھوں کے علاج کی سہولیات محدود تھیں، جس سے ہزاروں افراد کو بروقت اور زندگی بدل دینے والا علاج میسر آیا۔

یہ انسانی خدمت کا پروگرام عالمی صحت کے فروغ اور قابلِ انسداد اندھے پن کے خاتمے کے لیے مملکتِ سعودی عرب کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے ان کیمپس کے ذریعے ہزاروں مریضوں کی زندگی میں روشنی واپس لا کر ایک روشن مستقبل کی امید دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں