پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار تو حکومت بھی تیار، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا ہے کہ حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے بھی تیار ہے، اگر پی ٹی آئی جائز مذاکرات کے لیے آگے آئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کی آڑ میں بلیک میلنگ نہیں چل سکتی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ آج پی آئی اے کی نجکاری کا دن ہے اور اس کے لیے متعلقہ حکام اور کابینہ ارکان نے بڑی محنت اور عرق ریزی سے کام کیا ہے۔ انہوں نے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ کی کوششوں کو سراہا اور بتایا کہ نجکاری کے لیے لفافوں میں بولیاں موصول ہو گئی ہیں۔ بولی کا عمل براہِ راست دکھایا جا رہا ہے، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کا طیارہ ایک ہفتے میں دوسری بار گراؤنڈ کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ شفاف بولی سے معاملات بہتر ہوں گے اور پی آئی اے کی نجکاری طے شدہ ضوابط کے مطابق شفاف طریقے سے ہو رہی ہے تاکہ قومی کیریئر کی بحالی اور مالی استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم نے انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ٹیم اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے، اور ایسے کھیل کے مظاہرے پرانے وقتوں کی یاد تازہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری، ملازمین کا شدید احتجاج، فضائی آپریشن معطل کرنے کی دھمکی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان بھی کیا گیا، جسے وزیراعظم نے پوری پاکستانی قوم کے لیے باعثِ عزت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں اور حکومت پہلے بھی مذاکرات کی دعوت دے چکی ہے، اسمبلی کے فلور سے بھی یہ دعوت دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی