وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر بات چیت

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم نے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کئی دہائیوں سے باہمی احترام، دوستی اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے لیے نیک تمناوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے آئندہ دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے زور دیا کہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے اور تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے جائیں۔ انہوں نے توانائی، معدنیات، آئی ٹی، ریلوے اور ہوا بازی جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پختہ عزم رکھتا ہے اور ملکی اقتصادی ترقی و استحکام کے لیے اہم شعبوں میں یو اے ای کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت، بشمول انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور ترقیاتی منصوبوں، کو بھی سراہا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی وی کے انگریزی چینل ’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل‘ کا افتتاح کردیا

سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے پیغام پہنچائے۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے یو اے ای کے عزم کا اعادہ کیا اور وزیراعظم کو یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں